سرینگر//وادی بھر میں29ویںہفتہ روڈ سیفٹی کی مناسبت سے ریلیوں،سمیناروں اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جاتی پروگراموں کا آغاز کیا گیاتاکہ ڈرائیونگ کو محفوط بنایا جاسکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سال کے ہفتہ روڈ سیفٹی کاموضوع ہے”سڑک سرکھشا‘ جیون سرکھشا“۔سرینگرمیںریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی طرف سے ایک جانکاری ریلی کا اہتمام کیا گیا۔آر ٹی او کشمیر خورشید احمد شاہ ،کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ریاض احمدوانی اور ایس ایس پی ٹریفک طاہر گیلانی نے ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر متعلقہ آفیسران کو ہفتہ روڈ سیفٹی کامیاب بنانے پر زوردیا گیا ۔بارہمولہ میںضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ناصر احمدنقاش نے روڈ سیفٹی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔جس کا اہتمام موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا۔اس موقعہ پر اے ڈی سے فارو ق احمدبابا اوراے آر ٹی او بارہمولہ کے علاوہ دیگرافسران بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور ٹریفک نظام میں باقاعدگی کو یقینی بنانے کے لئے روڈ سیفٹی ویک کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ضلع بڈگام میںہفتہ روڈ سیفٹی کا آغاز اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی طرف سے ریلی سے کیا گیا۔سی پی او بڈگام سے آر ٹی او کی موجودگی میں ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔پلوامہ میں اے ڈی سی شوکت احمد راتھر نے ہفتہ روڈ سیفٹی کی مناسبت سے ریلی کوجھنڈی دکھاکر روانہ کیا جس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ریلی کااہتمام اے آر ٹی او نے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا جس میں موٹر سائیکل اور سومو گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک نظام میں باقاعدگی لانے اور ٹریفک حادثات پر روک لگانے کے لئے ٹریفک قوانین پر من وعن عملدر آمد ناگزیر ہے۔بانڈی پورہ میںممبر قانون ساز اسمبلی عثمان مجید نے روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلے میںمنعقدہ پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انہوںنے منی سیکریٹریٹ سے ریلی کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ،ایس ایس پی اور ایم وی ڈی کے افسران نے بھی شرکت کی۔کولگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر سجاد حسین نے ہفتہ روڈ سیفٹی کے سلسلے میں منی سیکریٹریٹ سے ایک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جس میں ضلع کے 200موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی،اے آر ٹی او ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرس اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔پروگرام کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اننت ناگ میں موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک پولیس کی اشتراک سے موٹروہیکلز سواروں کی ایک ریلی کا اہتمام کیا۔اے آر ٹی او اننت ناگ نے ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ہفتہ روڈ سیفٹی پروگرام کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے کہا کہ ضلع میں کمرشل ڈرائیوروں کے لئے مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مقابلہ مصوری کابھی اہتمام کیا جارہا ہے۔شوپیان میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا اہتمام محکمہ ایم وی دی شوپیان کی طرف سے کیا گیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر غضنفر علی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے لوگوںکو ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کرنے کی تلقین کی تاکہ عوام کی زندگی کو بچایا جاسکے۔