آفیسرس ایسوسی ایشن کاخیر مقدم. KAS
جموں//کے اے ایس افسرس ایسو سی ایشن نے آج کے اے ایس افسروں کے لئے ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن اور ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کی عمل آوری کے لئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر خزانہ اور وزارتی کونسل کے وزراء کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایسو سی ایشن کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، کمشنر سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری ، کمشنر سیکرٹری جے اے ڈی خورشید احمد شاہ کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے۔ایسو سی ایشن نے دیگر افسروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تواریخی نوعیت کا قرار دیا۔ دریں اثنا کے اے ایس ایسو سی ایشن کے زعمائوں نے وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری ، وزیر باغبانی سید بشارت بخاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمران رضا انصاری، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری اور کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد شاہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور کے اے ایس کیڈر کے حق میں ٹائم بائونڈ پروموشن جاری کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ایسو سی ایشن نے کہا کہ ان ملازمین دوست فیصلوں سے ملازمین اب مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے حکومت کی پالیسوں اور پروگرامو ں بہتر ڈھنگ سے عملائیں گے۔
ملازمین کی فتح،وزیر اعلیٰ کا شکریہ
سرینگر// ملازم اتحاد (ایجیک) نے حکومت کی طرف سے7ویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملازمین کی فتح قرار دیا۔ایجیک(ق) چیئرمین اور جے سی سی کے سنیئر لیڈر عبدالقیوم وانی نے یکم جنوری2016 سے7ویں تنخواہ کمیشن کے اطلاق کے فیصلے پر حکومت نے پہلے ہی ملازمین لیڈرشپ کے ساتھ اتفاق کیا تھا۔ عبدالقیوم وانی نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اوروزیر خزانہ الطاف بخاری کو ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے کو عملی جامعہ پہنانے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس فیصلے کو ملازمین کی بغیر جنگ فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے آپسی اتحاد نے ہی انہیں فتح یاب کیا۔ایجیک سربراہ نے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کی طرف سے نیم سرکاری محکموں اور خود مختار اداروں کو بھی7ویں تنخواہ کمیشن کے دائرہ کار میں لانے کیلئے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔وانی کا کہنا تھا کہ ایجیک نے پہلے ہی یہ معاملہ سرکار کی نوٹس میں لایا تھا کہ پبلک سیکٹر ملازمین اور خودد مختار اداروں و کارپوریشنوں کے ملازمین کو بھی اس کمیشن کے دائرے میں لایا جانا چاہئے،اور اس حوالے سے ریاستی چیف سیکریٹری بی بی ویاس اور پرنسپل سیکریٹری فائنانس نوین چودھری سے میٹنگ بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایجیک باریک بینی سے ریکنر اور ایس آرائو کا جائزہ لئے گی اور اس میں کسی بھی کمی پیشی کو فوری طور پر سرکار کے سامنے پیش کریگی۔ عبدالقیوم وانی نے امید ظاہر کی کہ سرکار ملازمین کے تنخواہوں مین تفاوت،ایس ایس ائے اساتذہ کی تنخواہوں کو غیر منسلک کرنے ایس آر ائو520میں مشروط ادائیگی پر کام کرنے والے ملازمین(کنسالڈیتیڈ)،ایس آر ائو202کو کالعدم قرار دینے اور مرکزی و ریاستی اسکیموں کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین کی مستقلی سمیت آنگن واڑی ورکروں وہلپروںکے ماہانہ مشاہروں میں اجافے کے معاملات بھی حل کریں گی۔