شنگھائی// چین میں دنیا کا پہلا بینک کھولا گیا ہے جس میں انسانی عملہ موجود نہیں اور ان کی جگہ روبوٹ افسران مختلف امور انجام دیتے ہیں۔دنیا میں کسی بھی بینک کی یہ پہلی شاخ ہے جہاں چہرے کی شناخت، مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلٹی) اور مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سمیت جدید رحجانات کو استعمال کیا گیا ہے اور یہاں انسان نما روبوٹ آپ کی خدمت کیلیے حاضر ہیں۔یہ برانچ چائنا کنسٹرکشن بینک (سی سی بی) نے شنگھائی میں کھولی ہے جہاں ٹیکنالوجی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین بڑی تعداد میں آرہے ہیں اور خود بینک بھی زیادہ تنخواہ والے اسٹاف کو بھرتی نہ کرنے پر خوش ہے۔