اعظم گڑھ //اعظم گڑھ کے سرائے میر قصبہ میں ہفتہ کیروز فیس بک پر مذہبی تنقید کئے جانے سے ناراض لوگوں کی بھیڑ نے تھانہ کے اندر جم کر توپھوڑ کی۔ دریں اثناء مظاہرین نے پولیس پر پتھراو شروع کر دیا۔ پتھراو کیدرمیان پولیس کی گاڑی توڑ دی گی۔ جبکہ ایس ڈی ایم نظام آبادباگیش کمار شکلا کو پیر میں چوٹ لگی ہے۔ پولیس نے جواب میں ہوا میں لاٹھی لہرا کر بھیڑ کو سمنھالا۔ علاوہ ازیں آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔ احتیاط کے طور پر سرائے میر قصبہ سے لیکر تھانہ تک بڑی تعداد میں پولیس فورس طعینات کر دی گئی ہے۔واضع رہے کہ فیس بک پر مذہبی جذبات مجروح کئے جانے کے دوسرے روز ملزم نوجوان کے خلاف راسوکا لگائے جانے کیمطالبہ کے تحت سیکڑوں کی تعداد میں قصبہ کے لوگ سرائے میر تھانہ پر پہونچ کر نعرے بازی کرنے لگے۔ پولس اہلکاروں کے سمجھانیپر مظاہرین مذیدناراض ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ پر تشدد بھیڑ پتھراو کرتے ہوئے تھانے کے اندر چلی گئی اور پھرپولیس جیپ کوبربادکر دیا۔جبکہ تھانہ کے اندر توڑ پھوڑ پر آمادہ بھیڑ کو قابومیں کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ اس درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ موقع پر پولیس فورس لگا دی گی ہیں فی الحال حالات قابومیں ہیں۔