سرینگر//ناظم سکولی تعلیم کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیوٹ سکولوں میں اوقات کار صبح8.30سے دوپہر 2.30تک ہوں گے۔جب کہ سرینگر میونسپل حدود کے باہر سکولوں میں اوقات کار صبح9.30سے دوپہر 3.30تک ہوں گے۔ناظم سکولی تعلیم نے متعلقین کو ان ہدایت پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔