سرینگر//جموں وکشمیر بچائو تحریک کے صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے مرکزی سرکار کے طرف سے مقرر کردہ مذاکرات کار دانشور شرما کا کٹھوعہ آصفہ کیس کے تحقیقات کمیٹی کے چیف کے ساتھ ملاقات کو حیران کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے ریاستی سرکار سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ اس ملاقات سے کٹھوعہ تحقیقاتی کمیٹی کے غیر جانبداری طریقہ اختیار کرنے پر انگلی اٹھ سکتی ہے جو حق بجانب ہے۔ عبدالغنی وکیل کل نوپورہ سوپور میں پارٹی کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ریاست میں خاص کر وادی میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داراین سی ، کانگریس اور پی ڈی پی پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ان ہی جماعتوں نے اقتدار کے حصول کیلئے کشمیر مسئلے کے نام پر ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے۔کنونشن سے اور لوگوں کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سعید رفیق شاہ ترجمان اعلیٰ حکیم پرویز، نائب سرپرست اعلیٰ محمد امین خان ، خواجہ غلام نبی شاہ اور یوتھ لیڈر رضوان الہٰی نے بھی خطاب کیا۔