گاندربل//نونر ڑپر گنڈ سے لیکر گوٹلی باغ تک5کلومیٹر سڑک ناگفتہ بہ حالت میںہونے کے نتیجے میں مقامی لوگوں میںمتعلقہ حکام کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ 2012 میں منی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پرکام کا آغاز کرنے سے قبل سروے کے دوران ڑپر گنڈ نونر سے 5 کلومیٹر سڑک کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پاور پروجیکٹ پر کام بند کردیا جس کے ساتھ ہی ڑپر گنڈ سے لیکر گوٹلی باغ سڑک کی کشادگی کا کام ادھورا ہی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے گوٹلی باغ،ورپش، وائیل وڈرسمیت دیگر علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے لیے اس سڑک پر سفر کرنا وبال جان بن چکا ہے ۔ سڑک انتہائی خستہ اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور ٹرانسپورٹر وںکو اس سڑک پر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی آبادی نے مطالبہ کیا کہ منی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے تک سڑک کو آمد ورفت کے قابل بنایا جائے۔