سرینگر //آٹو ونگس فورڈ نے سوموار کو اپنی نئی گاڑی فورڈ فری سٹائل کو 5لاکھ 9ہزار کی قیمت پر متعارف کیاہے۔اس گاڑی میں تمام جدیدخوبیاں پائی جاتی ہیں ۔ نئی گاڑی سی یو وی میں دو اقسام کا ایندھن استعمال ہوتا ہے جبکہ گاڑی چھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹراظہر حمید میر، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاوید احمد ٹانگا، جے کے بینک ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کے برانچ منیجر بشیر احمد کے علاوہ کئی گاہک بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر اظہر حمید نے کہا کہ فورڈ کی گاڑیوں میں ایک اور گاڑی کا اضافہ ہوا ہے جوایس یو وی کی طرح دکھتی ہے ۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا جو فورڈ فری سٹائل کی افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سلنڈروں والا 1.2L TiVCT کافی ہلکا اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی میں تیل کی کھپت کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہلکی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی خوبصورت، مضبوط اور آرام دہ ہے۔