میسورو// وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی لہر نہیں ہے بلکہ بی جے پی کا طوفان ہے۔ انہوں نے میسورو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یدی یورپا ، کرناٹک کے عوام کی امید ہیں اور وہ ریاست کے اگلے وزیراعلی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال کرنے سے پہلے راہل گاندھی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ 2005میں منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ تمام مواضعات کو 2009تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہی بات سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے کی تھی۔ ان دونوں نے مزدوروں کا مذاق اڑایا تھا۔انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ بغیر کوئی کاغذ پڑھے کرناٹک حکومت کے کارناموں پر 15منٹ تک بات کریں۔ راہل ہندی میں بات کرسکتے ہیں ،انگریزی آپ کی مادری زبان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کرناٹک میں کوئی لا اینڈآرڈر نہیں ہے۔لوک آیوکت محفوظ نہیں ہے تو پھر کس طرح عام آدمی محفوظ رہ سکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر این ڈی اے حکومت کسانوں کی زندگی تبدیل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے تومرکزی حکومت کے بیشتر اقدامات کا کرناٹک کے کسانوں کو بھی فائدہ ملنا چاہئے۔دریں اثناوزیراعظم نریندر مودی 11 مئی کو اپنے کٹھمنڈو دورے پر براہ راست جنک پور سے پہنچیں گے ۔ یہ اطلاع نیپال کے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا نے دی۔ مسٹر مودی ہندستانی فضائیہ کے ایک طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی سے پٹنہ پہنچیں گے جہاں سے وہ اپنے وفد کے ارکان اور سیکورٹی اسٹاف کے ساتھ تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ جنک پور روانہ ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے پی شرما اولی ان کا استقبال کریں گے ۔ وہ اس قدیم شہر میں شہری استقبالیہ کے ایک جلسے میں بھی شریک ہونگے ۔ حکومت کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق مسٹر مودی جنک پور کے جانکی مندر میں عبادت کریں گے اور پھر مستنگ پرواز کرجائیں گے ۔ اسی روز وہ کاٹھمنڈو بھی پہنچیں گے ۔یو این آئی۔