اوڑی// اوڑی میں آرپار تجارت پاکستان میں قومی تعطیل کے پیش نظرمنگل کو ایک دن کیلئے معطل رہی۔ سب ڈیوژنل مجسٹریٹ اوڑی بصیرالحق چوہدری نے اس حوالے سے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ انہیں ٹریڈ فیسلٹیشن آفیسرچکوٹھی کی طرف سے پہلے ہی ایک خط موصول ہواتھا۔ایس ڈی ایم کے مطابق انہوں نے لکھا تھا کہ منگل کو پاکستان میں قومی تعطیل ہونے کی وجہ سے کوئی تجارت نہیں گی۔ چوہدری نے کہا کہ آج سے تین روزکیلئے آرپار تجارت کودوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔