لدھیانہ// گزشتہ رات شب برات کے موقعہ پر لدھیانہ شہر کی مساجد میں خوب رونق رہی اور اکثر مدارس میں دینی اجلاسات منعقد کئے گئے وہیں قبرستانوں میں اپنے اقارب کے مزارات پر فاتحہ خوانی کرنے والوں کی بھیڑ رہی ، شہر کے سبھی چورراہوں پر اس دوران سخت اسکیورٹی انتظامات بھی نظر آئے ، لدھیانہ کی جامع مسجد کے اعطراف میں رونق دیکھنے کے قابل تھی ، جگرائوں بل سے آتی ڈبل روڑ اور شاہپور روڑ پوری طرف مزین تھی ہر طرف روشنی ہی روشنی کی گئی تھی اور لائوڈ اسپیکر پر عوام قاری ابوبکر صاحب کا نعتیہ کلام سن کر محظوظ ہو رہے تھے ، شہر میں ساری رات برائوں روڑ پر آباد کرعائی گئی نئی مسجد میں بھی نفل نماز ادا کرنے والوں کا تانتا لگا رہا ، برائوں روڑ پر مسلمانوں کی بڑی آمد کو دیکھتے ہوئے ڈی سی پی ون شری گرپریت سنگھ سکند خود موجود رہے ، اسی دوران نماز عشاء کے بعد لدھیانہ کی تاریخی جامع مسجد میں شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب بھی فرزندان توحید سے مخاطب ہوئے اور شب برات کے فضائل بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بندہ اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیتا ہے تو دنیا سے بے نیاز ہو جاتا ہے پھر اسے کسی کی محتاجی نہیں رہتی کیونکہ اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے محبت کرتے ہیں انہیں کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیتے ، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ مسلمانوں یاد رکھو ہمارا ایمان ہے کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ ہے اور یہ بات اسلام دشمن طاقتیں بھول جاتی ہیں اور اکثر اہل ایمان سے زبردستی کرنا چاہتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ محبت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کی روح اور خون میں شامل ہے اب دنیا کی کوئی طاقت کسی بھی ہربہ سے اسے نکال نہیں سکتی ، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ شب برات کے موقعہ پر ہم ایک بار پھر سے اپنے عزم کا اعازہ کرتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس تک انشاء اللہ تاج ختم نبو ت ؐ کی حفاظت کرتے رہیں گے ، اس موقعہ پر لدھیانہ کے ممبر پارلیمنٹ شری رونیت سنگھ بٹو بھی تشریف لائے اور مسلمانون کو شب برات کی مبارکباد دی ، نیز نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمنای لدھیانوی ، جناب غلام حسن قیصر ، جناب قاری محمد محترم ، شاہنواز خان ، بابل خان خاص طور پر موجود تھے ۔