سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے سوپور میں مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے افسران کو خصوصی ہدایات دئے۔صوبائی کمشنر کی طرف سے ترقیاتی کمشنر پروجیکٹوں کا افسران کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا گیاجس میں ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں مختلف محکموںکے افسران اورنمائندے بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ قصبہ میں منی سیکریٹریٹ کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس مناسبت سے13.95کروڑ روپے کا ڈی پی آر تیار کیاگیا ہے۔میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتال کے بارے میں صوبائی کمشنر نے محکمہ صحت کے آفیسران کو ایک رپورٹ بھیجنے کی ہدایت تاکہ اس سلسلے میں منظوری حاصل کی جاسکے۔صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کو قصبہ میں نئے بس اسٹینڈ کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر بھیجنے کی ہدایت دی جہاں تمام مسافر بسوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔انہوںنے کہا کہ نئے سڑک پروجیکٹوں کی تکمیل سے قصبہ میں ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری آئے گی۔بصیرا حمد خان نے قصبہ میں کوڑاکرکٹ جمع کرنے کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی۔