بارہمولہ // قصبہ بارہمولہ میں منگل کو غرقآب ہوئے تین نو عمر لڑکوں کی تلاش دوسری روز جاری رہی ۔جس میں فوج کے غوطہ خوروں ،نیوی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس اور مقامی لوگوں نے تلاشی کارروئی میں حصہ لیا تاہم شام دیر گئے تک مذکورہ لڑکوں کی لاشوںکوباز یاب کرنے کیلئے بچاو اور تلاشی کاروئی جاری تھی لیکن دوسرے روز بھی لاش برآمد نہیں ہو سکیں۔واضع رہے کہ منگل کو خانپورہ پُل کے نزدیک ایککشتی الٹ گئی تھی جس پر سوار پانچ لڑکے ڈوب گئے تھے جن میں جنید احمد اور اذان احمد نامی دو لڑکوں کو بچایا گیا تھاجبکہ تین لڑکے جن میں ا ظہر وانی ولد فاروق احمد ، طفیل احمد شاہ ولد مشتاق احمد ، شاہد احمد شاہ ولد محمد سعید شاہ ساکنان دیوان باغ غرقآب ہوئے تھے ۔اگر چہ بارہمولہ پولیس، فوج اومقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر ان لڑکوں کی تلاش شروع کردی تاہم دوسرے روز بھی شام دیر گئے تک اُن کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکاہے ۔