سرینگر// اتحاد المسلمین کے اہتمام سے ایک تقریب سرپرست تنظیم مولانا عباس انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںتنظیم کے اراکین نے امام مہدی (ع) کے تئیں تجدید بیعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی حکومت کے قیام کی خاطر اپنا فریضہ ہر صورت میں انجام دیتے رہیں گے اور اس کے لئے اتحاد المسلمین کے پرچم تلے آخری دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے صدرتنظیم مولانا مسرور عباس نے اس دن کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ خداوند کریم ہمارے اعمال قبول کرے اور امام کے ظہور میں تعجیل کرے۔ اپنے خطاب میں سرپرست اعلیٰ مولانا عباس انصاری نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں محض اللہ کیلئے انجام دیں تاکہ دنیوی کامیابی کے ساتھ ساتھ اُخروی سرخروئی بھی حاصل ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ حضرت مہدی کا ظہور ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ظلم کے آگے سرجھکا کر اپنا نفس بچانا ایک مذموم عمل ہے۔