جموں// وزیراعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آر ایس پورہ میں گرام سوراج ابھیان کے تحت محکمہ زراعت کی طرف سے منعقد کئے گئے کسان کلیان کاریہ شالا کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سالانہ آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات حکومت ہاتھ میں لے رہی ہے ۔صحت عامہ ،آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری ، ایم ایل اے آر ایس پورہ ڈاکٹر گگن بھگت ، ڈاکٹر پی کے شرما ، وائس چانسلر سکاسٹ جمو ں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ جے ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں اور آر ایس پورہ کے باسمتی اُگانے والوں کی ایسو سی ایشن کے صدر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مزید کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیںکسانوں کے مختلف بہبودی کے پروگراموںاور سکیموں کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں پیداوار اور آمدنی دونوں معاملات ترجیحات میں شامل ہونے چاہئے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سال 2022ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا مصمم ارادہ ہے۔