بارہمولہ // درنگہ بل بارہمولہ میں جمعرات کی شام کو اُس وقت فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جب فوج نے جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع پاکر علاقے کا محاصرہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے شام دیر گئے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد درنگہ بل علاقے کو محاصرے میںلیا اور تلاشی کارروائی شروع کی جو کافی دیر تک جاری تھی ۔ اس دوران فورسز نے آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ یہ تلاشی کاروائی شام دیر گئی تک جاری تھی۔