سرینگر // دہلی پبلک سکول سرینگر میں جمعرات کو”کیا آج کے والدین، اپنے بچوں کو پورا جانتے ہیں“کے موضوع پر انٹرسکول مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی سی بڈگام، محمد ہارون ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مباحثے میں دلی پبلک سکول ، ڈون انٹرنیشنل سکول، کشمیر ویلی سکول اور دیگر ضلع کے دیگر نجی سکولوں کے طلاب نے حصہ لیا۔ مباحثے میں دلی پبلک سکول کی رویدا عادل نے پہلی پوزیشن، ڈی پی ایس بڈگام کی سلوا طارق نے دوسری اور کشمیر ویلی سکول کی ربجیت کور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مباحثے میں انٹر سکول ٹرافی ڈی پی ایس بڈگام نے حاصل کی۔ اس موقع پر سکول کے برنسپل نے مباحثے کا انعقاد کرنے پر شعبہ ہندی کے سربراہ سندیپ کور اور انکی ٹیم کے علاوہ منتظمین کی ستائش کی۔