بنگلور//بھارتیہ جنتا پارٹی نے 12 مئی کو ھونے والے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے بعد اقتدار میں واپسی کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اقتدار سنبھالنے کے دوسرے دن سے ہی قومی بینک اور کوآپریٹو سیکٹر کے بینکوں سے لئے گئے کسانوں کا قرض معاف کردیا جائے گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلی عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا نے یہاں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد کہا کہ حکومت کے قیام کے فیصلے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں قومی بینکوں اور کوآپریٹو مالیاتی اداروں سے لئے گئے کسانوں کے ایک لاکھ روپے تک کے قرض معاف کر دیئے جائیں گے ۔ انتخابی منشور کے اھم نکتوں کوبتاتے ہوئے مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ 'نیگ¸ لایوگ¸ ہوجنا' خشک زمین والے چھوٹے اور درمیانے کسانوں کا 10 ہزار روپے سے 20 لاکھ روپے کی براہ راست آمدنی امداد سہولت مہیا کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ 100 دنوں کے دوران، بی جے پی کانگریس حکومت کے پانچ سالہ دور کے دوران حصولیابیوں پر مرکوز قرطاس ابیض لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس حکومت کی جانب سے قائم ہونے والے انسداد بدعنوانی بیورو ختم کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ اس کے علاوہ، وہ موجودہ لوک آیکت کو مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کی سطح تک تمام طلباءکو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، کرناٹک میں آل انڈیا میڈیکل سائنسز کو کھولے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 'سوجلاں سفلاں کرناٹک' کے تحت 2023 تک جاری آبپاشی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 15 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔ اس کے علاوہ، ریاست میں تمام تالابوں اور جھیلوں کی بحالی کیلئے مشن کلیانی شروع کی جائے گی۔ یدی یورپا نے یقین دہانی کرائی کہ بی جے پی حکومت تین مرحلوں میں میں 10 گھنٹے بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی سپلائی یقینی بنائے گی جس سے آب پاشی کیلئے پمپسیٹ چلتے رہیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 100 کروڑ روپے 'ریتھا بندھو اسکالرشپ کے لئے مختص ہوں گے جس ریاست کے کسانوں کے بچے زرعی اور ملحق نصاب میں شامل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کرناٹک انسداد گﺅ اور تحفظ بل 2012 کو دوبارہ لائے گی ۔ اس کے علاوہ، بی جے پی گا¶ سیوا آیوگ بحال کرے گی۔انھوں نے کہا کہ زیادہ چھوٹی اکایوں کے لئے 1000 مربع فٹ والی سلک کی اکائیوں کی سبسڈی 75،000 روپے سے بڑھاکر تین لاکھ روپے تک کی جائے گی۔یو این آئی۔