سرینگر//اردن کے سفیر حسن الجوارینہ اور الجیریا کے سفیر حمزہ یحییٰ شریف جو کشمیر وادی کے دورے پر ہیں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ایک غیر رسمی میٹنگ کے دوران دو نوںسفیروں نے کشمیر وادی کی قدرتی خوبصورتی اور لینڈ سکیپ میں خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے سفیروں کو حکومت کی طرف سے لوگوں کی معیارزندگی بہتر بنانے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے عوامی بہبودی کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔دونوں عرب ممالک کے سفیروں کے ہمراہ اُن کی شریک حیات بسیما اے جرادات اور یاسینہ شریف بھی تھیں۔