سرینگر//محبوسمزاحمتی لیڈرمسرت عالم بٹ جنہیں کورٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا ،کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کی طرف سے عائد کئے گئے ایف آئی آرنمبر50/2010 کے تحت مذکورہ تھانہ نے کورٹ میں سی جے ایم کے سامنے پیش کیاگیا۔ جج موصوف نے اس کیس کی اگلی سماعت18/5/2018مقرر کی جس کے ساتھ ہی مسرت عالم بٹ کو وآپس کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ کو دلی اور اس کی ریاستی حکمرانوں نے ’’جمہوری وقانونی‘‘اقداروں کی سنگین پامالی و بے حرمتی کرتے ہوئے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بدترین سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہوئے آج تک 36پی ایس سے عائد کئے اور ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا جس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں ملنا محال ہے اور اب جبکہ مسرت عالم بٹ کا یہ36 واں پی ایس اے بھی ختم ہونے کی دہلیز پہ کھڑا ہے اور رواں ماہ کی /15 تاریخ کو اس کی معیاد مکمل ہوتی ہے جس کے ساتھ ہی مسرت عالم بٹ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی آئینی و قانونی جواز نہیں ہوگا مگر چونکہ دلی کا سب سے بڑا مشن یہی ہے کہ مسرت عالم کی سیاسی زمین تنگ کی جائے اور اسے پشت بہ دیوار کیا جائے