Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

تعفن زدہ

وہ تعفن زدہ لوگ تھے۔ انہوں نے ساری بستی میں بدبو پھیلا رکھی تھی۔ وہ جہاں سے بھی گذرجاتے سارے راستے بساند سے بھر جاتے۔ بستی کے عام لوگ ان سے ناراض بھی نہیں تھے۔ وہ جیسے اس کے عادی ہوچکے تھے۔۔ ۔  ان سے کبھی کسی نے یہ تک نہیں کہا کہ تم یہاں اتنی ساری بدبو کیوں پھیلارہے ہو۔ ان کے گندے وجود سے اٹھ رہی بدبو انہیں پریشان بھی نہیں کرتی تھی بلکہ و ہ اس لئے بھی ان کے تماشا بین بنے رہتے کہ کبھی انہیں بھی موقع ملے تو و ہ بھی ان گندے لوگوں کے ساتھ گندی ندی میں دوچار ڈبکیاں لگا دیں یاکم از کم ایک دو بار ہاتھ ہی دھو لیں۔
اب اگرمسئلہ تھا تو وہ بستی کے شریف لوگوں کا تھا لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی۔انہیں یہ بدبو پریشاں تو کرتی رہتی لیکن بے بس ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ وہ صرف اپنی پکڑی اچھلنے سے بچنے کی فکر میں رہتے تھے۔
یہ لوگ عجیب قسم کی عقیدت رکھتے تھے۔ اپنے خداؤں کی خوشنودی کو جواز بنا کر اپنی ہوس کی تکمیل کے لئے یہ متعفن لوگ کسی بھی بستی میں گھس جاتے  اور فردوس بریں سے ایک نازک سی معصوم سی پیاری سی زند ہ صورت کوبے جان مورت کی بلی چڑھانے کے لئے اٹھا لاتے۔ تعفن زدہ یہ لوگ شاید اپنے خدا کو بھی معتفن سمجھ کر پاک چیز کو میلا کر کے اسے بھی تعفن زدہ بناکر ہی بھلی چڑھاتے تھے۔  اس کے لئے وہ کئی کئی روز وحشی ناچ ناچتے رہتے اور اس معصوم کو میلا کرتے رہتے۔ جو روتی بلکتی رہتی۔ وہ جتنا بلکتی یہ اتنا زیادہ ناچ اٹھتے ۔  اوراپنے خداؤں کے سامنے اس معصوم کی عصمت، اس کی روح اور اس کے جسم کو تارتار کرتے رہتے۔ 
حالانکہ ان کی عبادت گاہیں بہت اونچی تھیں اور کشادہ بھی۔ لیکن وہاں رکھے خدا ؤں کو وہ اپنی مرضی سے اپنی پسندسے خوش کرنا چاہتے تھے۔  ان کا عقیدہ تھا کہ کائینات کا وجود شہوانیت کا مرہون منت ہے۔ اور ان کے سارے خدا شہوات کے متلاشی ہیں۔تاہم ان کی اس بدصورت قربانی اور جہالت سے شایدان کے خدا بھی گھبرا اٹھتے اور اس معصوم کی روح قبض ہوجاتی۔۔۔
 
 

خالی پیٹ

غریب مزدور پر ظلم ڈھا رہے ہو اور یہ بے چارہ خاموشی سے تمہارا ہر ستم سہ رہا ہے۔۔۔  برداشت کررہا ہے۔تم اسے دکھ پہ دکھ دیئے جارہے ہو   اوریہ تمہارے سامنے احتجاج بھی نہیں کرتا ۔ تم سمجھ  رہے ہو کہ یہ منہ میں زبان ہی نہیں رکھتا ۔۔۔ اس کے بازو شل ہوگئے ہیںاس لئے ہاتھ نہیں اٹھا تا ۔۔۔ اس کے ناتواں کندھوں پر بوجھ کے اوپر بوجھ ڈالتے جا رہے ہو اوریہ سمجھتے ہو کہ اسے درد ہی نہیں ہوتا ۔
ستم کی بھی حدہوتی ہے، یہ غربت کے دلدل میں پھنسا ہے اور تم اس کواور دبا رہے ہو،  اور ڈبورہے ہو۔ دس بائی بارہ فٹ کھولی میں ٹھونسے ہوئے یا سیلن زدہ کرائے کے کمرے میں قیدیوں کی طرح زندگی گذارنے پر مجبور یہ آدمی کیسے زندہ ہے ،  وہ سب تم اچھی طرح سے جانتے ہو۔۔۔  ایک کونے میں پڑی اس کی خارش زدہ ماں کسمسا رہی ہے۔۔۔  برآمدے میں کھانستا باپ  ہانپ رہا ہے۔۔۔  ٹاٹ سے لپٹے باتھ روم میں ٹوٹی ہوئی ٹونٹی ہاتھ میں لئے اس کی بیوی ننگی نہائے کیا اور نچوڑے کیا کے مصداق ڈر ڈر کرجسم کا ایک حصہ چھپا کر دوسرا حصہ دھورہی ہے۔۔۔  اس کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ یاس اور ناامیدی سے دروازے پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔ اور یہ گھر کااکیلا کمائو آدمی  جوچہرے سے ہی کمزور اور لاغردکھ رہا ہے، یہ دن بھر غریبی کے تانے سنتے سنتے، دھونس دبائو اور گالیاں کھاکھا کے اپنے خون پسینے میں تر گھر لوٹ رہا ہے۔ جیب میں ماں کی خارش کے لئے تیل کی چھوٹی بوتل،  باپ کے لئے سستا تمباکو،  بچوں کے لئے دو الگ الگ پیروں کے چپل،  ایک تھیلی میں آٹا سبزی ۔۔۔۔۔ اورچڑھی آستین کے اندر چھپائے اپنی ا ٓسودگی کا ایک کنڈوم  ۔۔۔  یہ ہے ایک غریب کی زندگی جس کے ذمہ دار تم ہو۔۔۔  صرف تم ۔۔۔۔۔
اب چپ نہیں رہوں گا۔ ا ٓج اس کے سامنے جاتے ہی یہ سب کہہ دوں گا۔ وہ یہ فیصلہ کرکے ایک عزم کے ساتھ اس کے سامنے جا کر کھڑا ہوگیا ۔ ۔۔۔۔ لیکن ایک لمحہ کے ہزارویں حصے میں اس کے سارے منتشر خیالات اُڑن چھو ہوگئے  ۔۔۔  وہ بڑی عاجزی کے ساتھ سجدے میں گر گیا اور گڑگڑانے لگا۔
ـ’’ میرے مولیٰ میرا کہا سنا معاف فرما۔ تم تو جانتے ہو خالی پیٹ انسان کیا کیا نہیں سوچتا۔  جو کچھ سوچتا ہے وہ برا ہی سوچتا ہے۔  پر تم تو دلوں کے بھید جاننے والے ہو۔ اور بڑے معاف فرمانے والے ہو۔ مجھے بھی معاف فرما۔‘‘
 
 اسلا م آباد،موبائل  نمبر9419734234
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?