سرینگر// تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ سمیت دیگر کشمیریوں کے قتل عام اور وادی میں قتل وغارت گری کو بھارت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے انتقام لے رہا ہے اور جو پیسہ بھارتی غربت اور بیروزگاری کو ختم کرنے پر لگنا چاہئے تھا وہ طاقت اور بندوق سے خون خرابہ پر خرچ کر کے حکمران اپنے عوام کو دھوکہ اورخود کو تسکین دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارتی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حکمرانوں کے خلاف ہے جو کشمیر کے سیاسی تنازعہ کو فوجی انداز میں حل کرنے اور کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر کچلنے میں مصروف ہیں ۔