سرینگر// شاہنگری ماور میں شدید ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ جات کو ہوئے نقصانات سے مقامی آبادی پریشانی میں مبتلاہوئی ہے۔ سب ضلع ہندوارہ کے ماور علاقے میںشدید ژالہ بار ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔شاہنگری ماور،جہامہ اور مونبل علاقوں میںاتوارکو بعد دوپہر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور شدید ژالہ باری ہوئی جو7منٹ تک جاری رہی ، جس کے نتیجے میں فصلوں اور میوہ جات کو شدید نقصان پہنچا ۔