کپوارہ//اشرف چراغ // کیرن کپوارہ میں گزشتہ دو مہینو ں کے دوران اساتذہ کی کمی کے با عث تعلیمی نظام درہم برہم ہے کیونکہ ان علاقوں میں تعینات بیشتر اساتذہ پہلے ہی کیرن سے عارضی تبادلہ کے احکامات حاصل کرکے کپوارہ کے من پسند مقامات پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں کیرن کے ان سکولو ں میں درس و تدریس کا کام مسلسل متاثر ہو اہے ۔محکمہ تعلیم نے دو روز قبل سخت اقداماتکے تحت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں نصف درجن اساتذہ کی معطلی کے احکامات صادر کئے ۔اساتذہ کی کمی کے سلسلہ میںکیرن کے لوگو ں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں معاملہ لایا اور ان اساتذہ کو فوری طور اپنے اپنے سکولو ں میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے بچو ں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے ۔کیرن اور بڈنمل کے لوگوں نے اس بات کی بھی شکایت کی کہ ان علاقوں کے سکولو ں میں تعینات اساتذہ نے ضلع کے دیگر علاقوں کے سکولو ں میں ڈیو ٹی دیکر ان کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا ۔محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے مارچ کے اوائل میں ہی ان اساتذہ کو اپنے اپنے سکولو ں میں واپس جانے کے احکامات صادر کئے تاہم لوگو ںکے مطابق یہ اساتذہ ان سکولو ں میں واپس نہیں آئے ۔معلوم ہو اہے کہ22مارچ کو چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ نے با ضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا جسمیں زونل سر براہان سے فوری طور کیرن اور بڈنمل کے اساتذہ کو واپس اپنے سکولو ں میں تعینات کرنے کی ہدایت دی ۔23مارچ کو زونل ایجو کیشن آفیسر کرالہ پورہ نے ایک حکم نامہ زیر نمبر Estt,4702..22جاری کیا جس کے تحت کیرن کے سرحدی علاقہ میں تعینات 15اور بڈنمل 8اساتذہ کو اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانے کیلئے با ضا بطہ طور ان سکولوں سے رخصت کیا گیا جہاں وہ عارضی طور تعینات تھے ۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکم کے جاری ہونے کے بعد بھی مذکورہ اساتذہ کیرن نہیں گئے جبکہ بڈنمل کے تمام اساتذہ واپس اپنے اپنے سکولو ں میں گئے ۔کیرن میں اساتذہ کی کمی کے حوالہ سے والدین نے کیرن میں احتجاج بھی کیا اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا ۔محکمہ تعلیم نے ان غیر حاضر اساتذہ کو کیرن میں اپنے سکولو ں میں واپس جانے کیلئے تحریری طور بھی مطلع کیا لیکن انہو ں نے محکمہ کے حکم نامے کو عملانے کے لئے انکار کیا اور اپنی ڈیو ٹی سے مسلسل غیر حاضر رہے ۔کیرن میں اساتذہ کی کمی اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زونل ایجو کیشن آفیسر کرالہ پورہ نے ایک حکم نامہ camp ../kralpora /01..10..Dated…4/5/2018جاری کیا گیا جس میں نصف درجن اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کیا گیا اور مزید کاروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو سفارش کی ۔