سرینگر// مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں فوج کو حاصل خصوصی اختیارات سے متعلق قانون”افسپا“ کی منسوخی ریاست کی صورتحال بہترہونے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ شمالی مشرق ریاستوں میں گزشتہ4برسوں کے دوران صورتحال میں بہتری کے سبب کئی علاقوں سے افسپا کوہٹایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے بتایا” شمالی مشرق ریاستوںمیں چونکہ گزشتہ4برسوں سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے،افسپا کو کئی علاقوں سے منسوخ کیا گیا،اور ہمیں اس بات کی امید ہے کہ اس میں مزید بہتری کے ساتھ ہی مستقبل عقریب میں مزید کئی اور علاقوں سے بھی ہٹادیا جائے گا۔افسپا کو مکمل طور پر میگالیہ جبکہ جزوی طور پر ارناچل پردیش سے ہٹایا گیا،تاہم ناگا لینڈ میں ابھی بھی افسپا جاری ہے۔متنازعہ قانون افسپا فوج کو خصوصی اختیارات فرہم کرتا ہے،اور جموں کشمیر سمیت شمالی مشرق ریاستوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ان ریاستوں میں اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔