دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی کرتے وقت دھیان رکھے کہ آس پاس بجلی کے تار ،ہیڑوں ،کھمبوں اور ٹین شیڈ نہ ہو۔ضرورت پڑنے مضبوط سیمنٹ کی چھتوں کے نیچے ہی چھپے۔دہلی پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں پھنسنے پر مدد کیلئے 1095،25844444،وہاٹس ایپ نمبر۔8750871493جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے میں ملک کی 20ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 50 سے 70کلو میٹر کی رفتار کا طوفان آ سکتا ہے۔اسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت کسی بھی طرح گاڑیوں کا استعمال نہ کریں۔وہیں 7 اور 8 مئی کے الرٹ کو دیکھتے ہوئے ہریانہ حکومت نے ریاست کے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں آندھی طوفان کے ساتھ اولے بھی گر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آسام،میگھالیہ،ناگالینڈ،منی پور،میزورم،،تریپورہ ،کیرالہ بگڑے موسم سے 124 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔دہلی حکومت نے آندھی۔طوفان اور بھاری بارش کے محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظر سیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کے احکام دئے ہیں۔دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی کرتے وقت دھیان رکھے کہ آس پاس بجلی کے تار ،ہیڑوں ،کھمبوں اور ٹین شیڈ نہ ہو۔ضرورت پڑنے مضبوط سیمنٹ کی چھتوں کے نیچے ہی چھپے۔دہلی پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں پھنسنے پر مدد کیلئے 1095،25844444،وہاٹس ایپ نمبر۔8750871493جاری کیا ہے۔ہریانہ کا محکمہ ریونیو اور ڈزاسٹر مینجمنٹ نے ایڈوزری جاری کر کے آندھی طوفان کے حالات میں تحفظ کے طریقہ بتائے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے ، اور بچو بزرگوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو آگاہ ہرنے کے لئے کہا گیا ہے۔