سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرنے سے انکار سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’میں کٹھوعہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ یہ فیصلہ ہماری پولیس (جموں وکشمیر) کا حوصلہ بلند کرنے کا سبب بنے گا۔ اس فورس نے بے حد پریشانیوں کا سامنا کیا لیکن متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں‘۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز کٹھوعہ کیس کی جانچ سی بی آئی سے کرانے سے انکار کرتے ہوئے کیس کی سماعت کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کی عدالت میں منتقل کرنے ہدایت دی۔