سرینگر// دربار مو کے دوبارہ کھلنے پر گورنر این این ووہرا نے کئی سینئر پولیس ، سنیٹرل پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے افسران سے ملاقات کی اور وادی میں امن و قانون کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔راج بھون کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر مستقبل قریب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ سیکورٹی و دیگر اہم معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ادھرگورنر سیکرٹریٹ کھلنے کے موقعہ پرگورنر نے راج بھون کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور وہاں کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ دفتر میں صحت و صفائی ، بہتر کام کاج اور دفتری ریکارڈ کو احسن طریقے سے سنبھالنے کا کام انجام دیں۔انہوں نے تمام ضروری ریکارڈ کو معیاد بند طریقے پر ڈیجیٹائزیشن کے دائرے میں لانے کو یقینی بنائیں۔