پلوامہ // قصبہ کے مین چوک میں فورسز پر گرینیڈ پھینکا گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ادھر پنجگام وڈر میں فورسز نے محاصرہ سے قبل ہوا میں کچھ رائونڈ فائر کئے۔معلوم ہوا ہے کہ بعد دوپہر قریب 4بجے ٹہاب چوک پلوامہ میں شہید پارک کے نزدیک فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے مشتبہ جنگجوئوں نے گرینڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ادھر رینزی پورہ وڈر میں پنجگام گائوں کے نزدیک فورسز نے محاصرہ سے قبل ہوا میںچند گولیاں فائر کیں جس سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم بعد میں فورسز نے محاصرہ نہیں کیا۔