اوڑی// دارالعلوم لگامہ اوڑی میں18 بچوں کو قرآن حفظ کرنے کے تنا ظر میں دستار بندی کی گئی ۔ سوموار کو اس سلسلے میںدارالعلوم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں علماءکے علاوہ دارالعلوم میں زیر تعلیم طالب علموں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران 18 بچوں کو حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعددستار بندی کی گئی۔تقریب میں مفتی عاظم بارہمولہ، مفتی سید عبدالرحیم گیلانی ، سیکریٹری جمعیت علما ءجموں وکشمیر و مہتمم دارلعلوم شیری بارہمولہ مولانا عبدالقیوم،مہتمم دارالعلوم لگامہ مفتی شبیر احمد قاسمی،مہتمم دارلعلوم لگامہ مولانا غلام مصطفی قاسمی کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔