سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے مطابق ضلع اننت ناگ کولگام،بڈگام،بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ اور گاندربل کے علاوہ کرگل اورلیہہ کے ایسے علاقوں میںجہاں پسیاں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے وہاں 9مئی شام5بجے تک پسیوں کے گر آنے کا اندیشہ ہے۔چنانچہ ان اضلاع کے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اوقات کے دوران لوگوں کو نقل وحرکت سے پرہیز کرنے کی صلاح دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ ادھرڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارہمولہ، گلمرگ ، پھرکیاں زیڈ گلی ، کپواڑہ ۔چوکی بل ۔ ٹنگڈارسڑک ، پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، ادھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، کرگل اور لیہہ اضلاع ، بانڈی پورہ کنزلون ۔گریز سیکٹروں میں ہلکے تودے گرانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔