بانڈی پورہ/عازم جان /صدر کوٹ بالا بانڈی پورہ میں فوج کے ہاتھوں زیر حراست شدید جسمانی اذیت کا شکار بنے مقامی نوجوان کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکی حالات نازک بتائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق صدر کورٹ بالا کے ایک نوجوان کو فوج کی13آر آر بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے دبوچ کر اسکی شدید مارپیٹ کی ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں ہیں ۔اسے بے ہوشی کی حالت میں پولیس چوکی کے نزدیک پھینک دیا گیا جہاں سے اسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کی حالت نازک ہے اور وہ صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج ہے ۔اس واقعے کے خلاف صدر کوٹ میں لوگوں نے احتجاج دھرنا دیا ۔