گاندربل ///گاندربل میں پولیس نے سیاحوں پر پتھرائو کرنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون نے کہاکہ کسی شرپسند عناصر نے سوشل نیٹ ورکنگ پر سیاحوں پر پتھرائو کرنے کی خبر پھیلا دی جو کہ بالکل من گھڑت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ’یہ گزشتہ سال کی خبر تھی جو کسی شرپسند عناصر نے بدھوار کو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر نشر کردی کہ گاندربل میں سونہ مرگ جانے والے سیاحوں کی گاڑیوں پر ناگہ بل کے مقام پر پتھراؤ کے دوران چند لڑکے پکڑے گئے جن میںخاص پولیس اہلکار (ایس پی او) بھی شامل ہے ،یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ‘۔ انہوںنے کہاکہ ’ہم نے تحقیقات شروع کی ہے اور بہت جلد ان شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔