سرینگر //نیشنل کانفرنس حالیہ ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شمالی اور جنوبی کشمیر کے بیشتر مقامات پر میوہ باغات کے مالکان کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان، شمالی زون صدر محمد اکبر لون،جنوبی زون صدر سکینہ ایتو ، ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون اور ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تباہ کن ژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سرکار سے متاثرین کی فوری امدادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔