بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں جاری پٹن کرکٹ پریمئر لیگ کا ایک اہم میچ میں میڈیا ٹائیگرس اور پٹن شیر دلز کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں میڈیاٹائیگرس نے جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پٹن شیر دلز کو 7وکٹ سے شکست دی ۔ جمعہ کو کالج گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میںمیڈیا ٹائیگرس نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شیردلز نے بیس اوورمیں 130 رن بنائے ۔ جواب میں میڈیا ٹائیگرس نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض تین وکٹوں کے نقصان پر یہ مقررہ ہدف 13 اورووں میں حاصل کیا۔میڈیا ٹائیگرس کی طرف سے فیضان احمد نے 35 گیندوں پر 77 رنز بنائے جبکہ الطاف احمد صوفی نے چار وکٹیں چٹکائیں اور 33 رن بھی اسکو کیا ۔