سرینگر//زراعت کے وزیر محمد خلیل بندھ نے کہا کہ نمائشوں کے انعقاد سے تاجروں اور فنکاروں کو اشیاء اور مصنوعات فروخت کرنے اور فن کا مظاہرہ پیش کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے سنگرمال کمپلیکس میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک ٹریڈ فیئر ایگزبشن کم سیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر نے کہا کہ ریاست کے کاروباری صنعت کو بڑھاوا دینے کے لئے ایسے مواقع بہت ضروری ہے اور ان نمائشوں کا انعقاد اُس سلسلے کی اہم کڑی ہے ۔نمائش میں حصہ لینے کے دوران وزیر کو بتایاگیا کہ نمائش میں ہینڈ لوم ، ہینڈی کرافٹ ، پھول ، کراکری ، الیکٹرانکس اور لکڑی کا سازو سامان مختلف سٹالوں میں رکھا گیا ہے ۔وزیر کو بتایا گیا کہ کتابوں کے شائقین کے لئے ایک علاحدہ بُک سٹال بھی نمائش میں رکھا گیا ہے ۔نمائش کے انعقاد پر اپنے اطمینا ن کا اظہا ر کرتے ہوئے خلیل بندھ نے کہا کہ اس نمائش کی بدولت لوگوں کو تفریح کا سامان بھی فراہم ہوتا ہے ۔