سرینگر //ریاستی سرکاری نے کشمیر صوبے میں ای ۔سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ جمعہ کو صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے اپنے ایک حکم نامہ کے تحت وادی میں ای۔ سگریٹ کی فروخت اور خراداری پر مکمل پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام لوگوں کو اور دیگر مضر صحت اجزا سے بچانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں یہ دماغ کی بیماریاں اور پھیپھڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزیکرنے والوں کو قانون کے مطابق سز ا دی جائے گی۔