سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔سپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اُن کی گورنر کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔اس موقعہ پر گورنر نے قانون سازیہ کی متواتر میٹنگوں کے اِنعقاد پر زور دیا۔ گورنر نے ایوان کی کارروائی پُر وقار طریقے پر چلانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔گورنر نے ڈاکٹر سنگھ کو اس عہدے کے لئے نیک خواہشات دیں۔ادھر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر سنگھ کو مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کے علم اور تجربے سے وہ اس عہدے کے وقار میں مزید اضافہ کریںگے۔