پلوامہ//پلو امہ کے چنار باغ تکیہ واگام علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان پیش آئے شبانہ تصادم میں ایک سی آری پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ۔شدیدفائرنگ کے دوران جنگجو اہلکار کی سروس رائفل لے کر فرار ہونے میںکامیاب ہوئے ۔تصادم میں ایک رہائشی مکان مکمل تباہ جبکہ 2 کو شدید نقصان پہنچا . جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے سے چند کلو میٹر دور چنار باغ تکیہ واگام کوجمعہ اور سنیچر کے درمیانی شب تقریباًً رات ساڑے12بجے کے قریب فوج کے 55RRسی آر پی ایف181,182 بٹالین اور ایس او جی پلوامہ نے جنگجوئوں کے موجود گی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدمحاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ فورسز کی تلاشی پارٹی اس گھر کے نزدیک پہنچ گئے کہ جنگجوں نے فورسز کی پارٹی پر شدید فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کی وجہ سے دوران شب مذکورہ علاقہ گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا شدید فائرنگ کے بعدفائرنگ ایک طرف سے رک گئی اور بعد میںچند زور دار دھماکوں کی آواز سنائی دی جس سے پورا پلوامہ لرز اٹھا ۔ذرائع نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے بعد فورسز کو شبہ تھا کہ جنگجو مکان کے اندر چھپے بیٹھے ہیں اور جب کافی دیر تک مکان کے اندر سے کوئی گولی واپس نہیں چلی فوج نے مکان پرکئی ماٹر گولے داغے جس کی وجہ سے مکان کو آگ لگ گئی جبکہ دیگر دومکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں سی آرپی ایف کا ایک جوان گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا جسکو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا لیکنوہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اہلکار کی شناخت جے ڈی مندیپ بلٹ نمبر115160302کے طور ہوئی ہے جبکہ گولیوں کے تبادلے میں مالک مکان بشیر احمد کندھے میںگولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا جسکو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ فورسز نے سنیچر کی صبح تک تلاشی کاروائی جاری رکھی ۔تلاشی کاروائی کے دوران کوئی بھی جنگجو کسی بھی حالت میں نہیں ملا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنگجو ابتدائی طور فائرنگ کر کے جائے واردات سے سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل دو مگزین اور پوچ لے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ معلوم ہوا ابھی فورسز وہاں موجود ہی تھے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد جھڑپ کی جگہ پہنچ گئی۔خیال رہے گزشتہ دو روز کے دوران جنگجوں پہلے اونتی پورہ میں اسی طرح کے ایک کاورائی میں فرار ہوے تھے جہاں پولیس نے بعد میں مالک مکان اور انکے بیٹے کو حراست میں لیا ہے ادھر پولیس کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز رات دیر گئے چنار باغ تکیہ واگام میں جنگجوں کے موجود گی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج پولیس اور سی آرپی ایف نے علاقے کور محاصرے میں لے کر اس مکان تک پہنچ گئے جس میں جنگجوں چھپے بیٹھے جنگجوں نے فورسز کو دیکھ کر شدید فائرنگ کی جس میں مالک مکان بشیر احمد زخمی ہوا ہے جبکہ اس واقعے میں182بٹالین سے وابستہ سی ایف اہلکار بھی ز خمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ہے جبکہ جنگجوں فائرنگ کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس نے رائفل کے حوالے سے اپنے رپوٹ میں ذکر نہیں کی ہے