سرینگر//شوپیاں پولیس نے 70سالہ معمر شخص کے قتل میں ملوث تین افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر کیس کو حل کیا ہے۔ 13مئی 2018کے روز پولیس پوسٹ امام صاحب میں محمد مقبول بٹ ساکن ہاندو شوپیاں نے تحریری طورپر شکایت درج کی تھی کہ جائیداد تنازعہ پر ملزمین نے اُس کے والد غلام محمد بٹ کا بے دردی سے زد کوب کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔اگرچہ اُس کو ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسکی حالت نازک قرار دے کر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 153/2018کے تحت کیس درج کرکے پولیس نے تین افراد محمدیاسین بٹ ، عادل بٹ اور عرفان بٹ ساکنان ہاندو شوپیاں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ جائیداد کے تنازعہ پر معمر شخص کاقتل کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔