بھارت کی ضد پورے خطے کیلئے تباہ کن:فریڈم پارٹی
سرینگر// ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبد اللہ طاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام، حق خود ارادیت کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی اُن کے مصائب میں اضافہ کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کا مسلمہ حق تسلیم کرنے سے انکارکررہا ہے بلکہ وہ یہاں کے عوام کو ایک نہیں تو دوسرے بہانے ٹارگٹ کرنے میں بھی مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ وہ کشمیری عوام کی جمہوری آوازوں پر کان دھرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔مولانا طاری کے مطابق نئی دلی نے یہاں کی سیاسی آوازوں بشمول فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ کو قید کرلیا لیکن اُسے اُن لا تعداد نوجوانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جواپنے انداز میں مزاحمتی تحریک کی نمائندگی انجام دے رہے ہیں اور عملاً ثابت کررہے ہیں کہ کشمیریوں کو ہرانا کوئی کھیل نہیں ہے۔مولانا طاری نے کہا کہ اب نئی دلی کو کشمیر کے اندر ایک ایسی نسل کاسامنا ہے جو بھارتی گولیاں اپنے سینوں پر لینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے جب بھارت کو چاہئے کہ سخت مو¿قف ترک کرکے حقیقت پسندانہ اپروچ اختیا کرے ۔
ماہ رمضان کی آمد:ڈی سی کپوارہ نے انتظامات کا جائزہ لیا
اشرف چراغ
کپوارہ//ماہ رمضان کے متبرک مہینے کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے ماہ رمضان کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے متبرک مہینے کے دوران لوگو ں کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھنے کے لئے انتظامیہ متحرک رہیں تاکہ لوگو ں کو اس بابرکت مہینے میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہو ں نے محکمہ بجلی کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ اس مہینے میں سحری اور افطار کے وقت بلا خلل بجلی سپلائی فراہم کریں جبکہ محکمہ آب رسانی کو بھی ہدایت دی کہ لوگو ں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہو ں نے انتظامیہ سے کہا کہ ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے خصوصی چکینگ سکارڈ تشکیل دیئے جائیں تاکہ بازارو ں میں قیمتو ں کا اعتدال پر رکھنے کے لئے مدد مل سکے ۔
سہولیات دستیاب رکھیں:آخون
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر کشمیر اور سابق ایم ایل اے حضرتبل حاجی محمد سعید آخون نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ماہ مبارک کے پیش نظر لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہنچانے کی کوشش کرے اور اس سلسلے میں بجلی کی معقول سپلائی خصوصاً سحری اور افطار کے وقت بحال رکھے ساتھ ساتھ پینے کے پانی اور تمام راش گھاٹوں پر میعاری چاول آٹا، کھانڈ اور رسوئی گیس ، مٹی کا تیل دستیاب رکھیں ۔محمد سعید آخون حضرت بل میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
سنٹرل جیل سرینگر انٹروگیشن سنٹر میں تبدیل:مسلم لیگ
بشری حقوق کے عالمی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل
سرینگر//مسلم لےگ نے سنٹرل جےل سرےنگر مےں قےدےوں اور اُن کے ملاقیوں کے ساتھ جےل انتظامےہ کی طرف سے روا رکھے جارہے سلوک کو ہتک آمےز قرار دیا ہے۔ لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بےان مےں کہا ہے کہ سنٹرل جےل سرےنگر میں نئے جےل آفےسر کی تعےناتی کے بعد پورے جےل کو سی آر پی اےف چھاونی مےں تبدےل کےا گےا ہے اور قےدےوں کی نقل و حرکت پرسخت پہرے بٹھا ئے گئے ہےں اور انہےں ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی طور پرےشان کرنے کی کوششےں کی جارہی ہےں جو جےل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی بھی ہے اوراس سے قےدےوں کے عزےزو اقارب مےں ان کے تحفظ کے حوالے سے تشوےش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سجاد اےوبی نے کہاکہ سنٹرل جےل اس وقت عملاََ اےک انٹروگےشن سےنٹر ہے جہاں جان بوجھ کر انسانی حقوق کو بالائے طاق رکھ کر گوانتانوموبے کی تارےخ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نت نئے طرےقے آزما کر قےدےوں کو آزار پہنچاےا جارہا ہے جس کی وجہ سے جےل مےں تمام قےدی اپنے اےام اسےری نہاےت ہی مشکل حالات مےں گذار رہے ہےں۔ مسلم لےگ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظےموں اقوام متحدہ، اےمنسٹی انٹرنےشنل، رےڈکراس اوراےشےاءواچ وغےرہ سے اپےل کی ہے کہ وہ اسےروں کی حالت زار کا سنجےدہ نوٹس لےں اور جےل انتظامےہ کے اس رویہ پر قدغن لگانے مےں اپنا کردار ادا کرےں۔
گزہامہ واسکورہ گھپ اندھیرے میں
ارشاد احمد
گاندربل//گزہامہ واسکورہ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنا پر بیٹھے افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ گزہامہ میں نصب ٹرانسفارمر دس روز قبل خراب ہوگیااور تب سے لیکر اب تک وہ گھپ اندھیرے میں ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر جلد ٹھیک کرکے نصب کیا جائے۔
گورنر سے متعدد شخصیات ملاقی
سرینگر//وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر معراج الدین میر نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی اور گاندربل میں یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کو سرینگر سے گاندربل منتقل کرنے کے فیصلے کے بارے میں بھی مطلع کیا۔ گورنر نے پروفیسر میر کو بتایا کہ وہ بحیثیت وائس چانسلر طلاب کے ساتھ اپنا وقت بتائیں اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے اُن کی رہبری یقینی بنائیں تاکہ طلاب کے درپیش مشکلات دور کئے جاسکیں۔اس دوران چیئرمین ہیومن ویلفیئر ایسو سی ایشن جے اینڈ کے محمد سیف اللہ فاروق نے گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی اور کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال خراب ہونے کی بدولت لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے ایسو سی ایشن کی طرف سے لوگوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کے سلسلے میں چلائے جارہے پروگراموں کے بارے میں بھی گورنر کو آگاہ کیاتاکہ ریاست میں امن اور خوشحالی یقینی بنائی جاسکے ۔انہوں نے اس سلسلے میں گورنر کے تعاون اور رہبری کی درخواست کی۔ادھرایم ایل اے گاندربل اشفاق احمد شیخ نے گورنر سے ملاقات کے دوران ضلع گاندربل کے لئے منظور شدہ بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔اشفاق احمد شیخ کے مطالبات کے ردِّعمل میں گورنرنے ان پر زور دیا کہ وہ علاقے میں امن کے ماحول کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھیںجس کی بدولت پورے کشمیر خطے میں ترقی او رخوشحالی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے ملاقات کے دوران گورنر کو ریاستی حکومت کی طرف سے آل پارٹی میٹنگ کے انعقاد پر ہوئی بحث کے بارے میں آگاہ کیا اور وادی میں نارملسی واپس لانے کی راہ میں حائل مشکلات کی طرف اشارہ کیا ۔گورنر نے کہا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، اقتصادی و دیگر آرگنائزیشنوں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زو ردیتے آئے ہیں۔ ان لوگوں میں وہ جماعتیں بھی شامل بھی کی جاسکتی ہے جن کی سوچ اور خیالات مختلف ہے تاکہ ایک متفقہ فیصلہ لیا جاسکے اور ریاست کی ترقی ، امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
قومی صحت سکیم آیوشمان
ریاستی حکومت نے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے
شملہ//حکومت نے این ایچ اے اور مرکزی سرکار کے ساتھ قومی صحت سکیم آیوشمان بھارت پردھان منتری راشٹریہ سواستھ مشن کے حوالے سے ایک مفاہمت نامے پر شملہ میں دستخط کئے۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دیوندر کمار منیال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کی بدولت ریاست کے6.13 لاکھ کنبوں کو فائدہ ملے گا۔ اس سے پہلے صحت کی مرکزی وزارت نے6 شمالی ریاستوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔
ریچھ کے حملے میں چرواہاہلاک
بانڈی پورہ//عازم جان //بازی پورہ اجس بانڈی پورہ میںریچھ نے 55سالہ چرواہے پر حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔ غلام محمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکن بازی پورہ صبح سویرے جنگل میں مویشی چرنے گیا تھا جہاں خونخوارریچھ نے اس پرحملہ کردیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آدم خورریچھ نے چیرپھاڑکرکے غلام احمدبٹ کوشدیدزخمی کردیا،اورجنگل میں موجودکچھ لوگوں نے زخمی چوپان کونزدیکی اسپتال پہنچادیاتاہم یہاں سے اسکوسری نگرمنتقل کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر پہنچانے کے بعدوہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔
فقیر محمد خان نے وی سی کا عہدہ سنبھالا
سرینگر//فقیر محمد خان جو حال ہی میں جے اینڈ کے منرلز لمیٹیڈ کے وائس چیئرمین تعینات کئے گئے ،نے زم زم کمپلیکس رام باغ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز ، ڈائریکٹر فائنانس ودیگر افسروں نے فقیر محمد خان کا استقبال کیا ۔
گرفتاریاں انتقام گیری :تحریک مزاحمت
سرینگر//تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر زرگر نے تنظیم کے سربراہ بلال احمد صدیقی کی مسلسل خانہ نظر بندی اور جماعت اسلامی کے امیر ضلع سرینگر بشیر احمد لون اور تحریک حریت کے صدر ضلع سرینگر و گاندربل محمد رفیق شاہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کو سیاسی انتقام گیری کی بدترین مثال قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف جبر و ستم کا طوفان برپا کر کے رکھ دیا گیا ہے اور دوسری طرف اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو پابند سلاسل کر دینا معمول بنایا گیا ہے۔
آرونی کے مکرو کاندان کو صدمہ
بجبہاڑہ// آرونی بجبہاڑہ کے معروف تاجر خواجہ عبدالرحمن مکرو کی اہلیہ کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اننت ناگ ملک عبدالسلام کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کاتمدنی میل ملاپ کو فروغ دینے اور محفوظ رکھنے پر زور
سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے تمام خطوں کے تمدنی میل ملاپ کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے تا کہ ہر خطے اور صوبے کے تمدنی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور اُن کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز کی مرکزی کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تعمیراتِ عامہ و تمدن کے وزیر نعیم اختر کی سربراہی میں ایک اپیکس کمیٹی قایم کرنے کی ہدایت دی جو ریاست کے مختلف حصوں میں ریجنل کلچرل سنٹر کھولنے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں نائب صدر جے کے اے اے سی ایل ظفر اقبال منہاس ، سیکرٹری کلچر، سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل اور نال افیشل ممبران میں پروفیسر فاروق فیاض ، اوم گو سوامی اور فنسوگ وانچک شامل ہوں گے ۔ کمیٹی دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے تھیٹروں کو از سر نو زندہ کرنے کی کوششیں عمل میں لانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹروں کی بدولت سماج میں موجود کئی سماجی بداعت دور کرنے کیلئے لوگوں میں بیداری لانا ممکن ہو گا ۔
بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام
چیف سیکریٹری نے عمل آوری کا جائیزہ لیا
سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ریاست میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کی عمل آوری کا جائیزہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی ، سیکرٹری پی ایچ ای اور آئی اینڈ ایف سی ، ڈائریکٹر جنرل سی ایس ایس /بی اے ڈی پی و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے میٹنگ میں بتایا کہ سال 2017-18 کے دوران بی اے ڈی پی کے تحت 11 بارڈر اضلاع کیلئے 176.35 کروڑوپے میں سے 128.23 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔ اس کے علاوہ قبائلی منصوبے کے تحت 78.79 کروڑ اور ماڈل ولیجوں کے تحت 74.47 کروڑروپے کی منظوری دی گئی جس میں سے بالترتیب 35 کروڑ روپے اور 52 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔ سال 2018-19 کے سالانہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئیے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومتِ ہند نے 93 کروڑ روپے سیلنگ مقرر کی ہے اور اضلاع کو اُسی سیلنگ کے مطابق ایکشن پلان ترتیب دینا ہو گا ۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو کہا کہ وہ قبائلی آبادی کی ضروریات پر خصوصی توجہ دیں ۔ ریاست کے 11 بارڈر اضلاع میں بی اے ڈی پی زیر عمل ہے جن میں بڈگام ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، بانڈی پور ، کرگل ، لہیہ ، راجوری ، پونچھ ، کٹھوعہ ، سانبہ اور جموں شامل ہیں ۔
ذولفقار کا دورئہ کپوارہ،سڑکوں کی تعمیر کیلئے 4کرو ڑواگزار
کپوارہ/اشرف چراغ / وزیر تعلیم و حج و اوقاف چودھری ذوالفقار نے کپوارہ کے متعدد علاقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔اتوار کو بورڈ میٹنگ ختم ہونے کے بعد ہی وزیر مو صوف نے ممبر اسمبلی کپوارہ بشیر احمد ڈار ،راجیہ سبھا ممبر فیا ض احمد میر،راجہ منظور ،چودھری سلام الدین ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے علاوہ دیگر ضلع افسران کے ہمراہ کپوارہ اور وارسن کا دورہ کر کے وہا ں ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔وزیر موصوف نے وارسن علاقہ کی اندرونی رابطہ سڑکو ں کے لئے 2کر وڑ روپئے اور ممبر اسمبلی کپوارہ بشیر احمد ڈار نے اپنے کانسٹچونی فنڈ سے اڈھائی کروڑ روپئے واگزار کئے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ان سڑکو ں پر میکڈم بچھانے کا کام 3ماہ کے اندر مکمل کریں ۔چودھری ذوالفقار نے لوگو ں کے ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ مخلوط سرکار ریاست کے تینو ں حصوں کی یکساں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔وزیر موصوف نے ٹنگڈار ،آفن لولاب ،شاہ نگری علاقوں کادورہ کر کے محکمہ صحت کے سب سنٹرو ں کا افتاح کیا ۔
ترقیاتی بورڈ میٹنگوں کا انعقاد
شوپیان ضلع کیلئے 86کروڑ اور رام بن کیلئے 121کروڑ کا منصوبہ منظور
شوپیان//وزیر خواراک و عوامی تقسیم کاری محمد اشرف میر کی قیادت میں سوموار کو ضلع ترقیاتی بورڈ شوپیاں کی میٹنگ میں ضلع کیلئے 86.63کروڑ روپئے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ سوموار کو شوپیاں میں منعقد میٹنگ میں ممبرپارلیمنٹ نذیر احمد لاوے، ایم ایل اے شوپیاں محمد یوسف بٹ، ایم ایل اے وچی اعجاز احمد میر، ایم ایل سی ظفر اقبال، ایم ایل سی شوکت حسین، ڈی ڈی سی شوپیاں غضنفر علی ،متعلقہ محکموں کے سربراہاں، چیف انجینئراور ضلع افسران موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ شوپیاں ضلع کی طرف موجودہ حکومت لگاتار توجہ دیتی آرہی ہے تاکہ اس ضلع کی ترقی اور سوشل سیکورٹی یقینی بن سکے۔انہوں نے کہا کہ باغبانی ، سیاحت اور دیگر اہم سیکٹروں کے بدولت ضلع کے اقتصادیات پنپ رہی ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت فراخدلانہ رقومات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے ڈی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور کسی بھی پروجیکٹ میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے اقدامات کریں۔انہوںنے لوگوں کے بہبودی پروگراموں میں سرعت لانے کی بھی ہدایت دی ۔چیئرمین نے تمام ارکان قانون سازیہ کو یقین دلایا کہ ان کے جائز شکایات اور مطالبات کو ترجیحات میں شامل کیا جائے گا۔چیئرمین نے ضلع شوپیاں کو سپیشل ائیر ڈیولپمنٹ فنڈ کے دائرے میں لانے کی بھی سفارش کی۔ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر غضنفر علی نے پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے ضلع کے ترقیاتی و تعمیراتی پروگراموں کے بارے میں ایک تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ سال2017-18 کے 6,90.13لاکھ روپے کیپکس بجٹ میں سے اب تک 98.42فیصد رقومات خرچ کی گئی ہیں۔ادھر باغبانی ، قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے آج ضلع رام بن کی ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے مختلف محکموں کو آپسی اشتراک کے ساتھ ضلع کی سماجی و اقتصادی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا۔وائس چیئرمین ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ گجرس اینڈ بکروالس گلزار احمد کھٹانہ ، ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان ، ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی ، ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگے ،ایم ایل سی شیام لا ل بھگت ، ڈی ڈی سی رام بن طارق حسین گنائی ، محکموں کے سربراہاں اور ضلع افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر جو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،نے کہا کہ ارکان قانون سازیہ کے ممبران ہر فیصلے میں شامل کئے جانے چاہئیں جب بھی ضلع کے ساتھ وابستہ کوئی بھی ترقیاتی پروگرام عمل میں لانا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میںکل دستیاب رقومات میں سے 98.85 فیصد اب تک خرچ کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کے بعد بورڈ نے سال 2018-19 کے لئے 121.79کروڑ روپے منظور کئے جن میں سے 16.24کروڑ روپے قرضہ کمپونٹ ، 11.17کروڑ روپے باقاعدہ سکیموں ، 7.27لاکھ روپے ریاستی حصہ ، 85.92کروڑ روپے مرکزی حصہ اور 8.38کروڑ روپے مرکزی معاونت والی سکیموں کے مختص ہوگا۔