سرینگر//سیکرٹری جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ نے کہا ہے کہ جنرل ٹیچر اسامیوں کا تحریری امتحان جو 19؍ مئی 2018ء کو لیا جانے والا تھا، اب 27؍ مئی 2018لیا جائے گا۔امتحان کا وقت اب 12بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوگا اور امتحانی مرکز پر رپورٹ کرنے کا وقت 11بجے مقرر کیا گیا ہے ۔تاہم سیکرٹری نے کہا کہ امید واروں کو جو ایڈ مٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں وہ 27؍ مئی تک نافذالعمل ہوں گے۔