گاندربل/پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل راجہ شجاعت علی خان نے نابالغ لڑکی کے اغواء اور عصمت دری میں گرفتار شخص کی ضمانت عرضی مسترد کردی۔قصبہ لار سے ملحقہ علاقہ وتہ لار کے مقامی شہری اعجاز احمد ملا ولد عبدالصمد جو لار کی نابالغ لڑکی کے اغواء اور عصمت دری کے الزام میںنومبر 2017 سے جیل میںبند ہے ،کی ضمانت کی درخواست جو کہ 29 جنوری 2018 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کی گئی تھی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شجاعت علی خان نے دونوں فریقین کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے ناقابل برداشت جرم سرانجام دیا ہے جس سے نابالغ لڑکی کی عزت،وقار اور رتبہ ختم ہوگیا ہے ،ساتھ ہی ضلع کے ایس ایس پی گاندربل کو ہدایت دی کہ اس جرم میں ملوث دیگر ملزمان جو گرفتار ملزم کے اعانت کار تھے ابھی ان کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی گئی۔واضع رہے کہ مزکورہ شخص 26 نومبر 2017 سے کیس زیر نمبر 30/2017 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔