سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے لیے گئے جملہ امتحانات کے نتائج رواںماہ کے آخر تک ظاہر کئے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد یوسف بٹ نے بتایا کہ نتائج تالیف کے آخری مرحلہ میں ہیں جو آنے والے دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے نومبر 2017تا فروری 2018مختلف کلاسوں کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا جن میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میں مرسی چانس کے امتحانات بھی شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ جملہ امتحانات کے نتائج رواں ماہ کے آخر تک ظاہر کئے جائیں گے۔(کے این ایس)