بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن میںآوارہ کتوں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔ہر دن آوارہ کتوں کے حملوںمیں کئی افراد زخمی ہو رہے ہیں اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے آوارہ کتوں کو قابو کرنے کیلئے کاروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے لوگوں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔لوگوں کے مطابق ان کتوں کے حملوں میں آج تک کئی افراد زخمی ہوئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اسکولی بچے بھی سکول جانے کے دوران ڈر محسوس کررہے ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کوٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیں تاکہ انہیں راحت نصیب ہوسکے۔