ریاض// سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے، فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین جارحیت میں نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور بے قصور مظاہرین کے زخمی ہونے پر سخت مذمت کا اظہار کیا۔