سرینگر// گورنر این این ووہرا نے ریاستی عوام کو رمضان المبارک کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس ماہ ریاست میں امن، اخوت، ترقی، خوشحالی، مذہبی روا داری اور آپسی بھائی چارے کی ایک نوید لے کر آئے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ رمضان ہمیں روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت اور عبادت کا درس دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اس مہینے میں صبر و تحمل، ہمدردی، خود احتسابی اور نظم و ضبط کی روایات مستحکم ہوتی ہیں۔گورنر نے ریاست کے عوام کی بہبودی کے لئے دُعا کی۔