نئی دہلی//بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے صدر امت شاہ نے کرناٹک میں جمہوریت کے قتل کے کانگریس کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کا قتل تب ہوا جب سیاسی اغراض کے لئے کانگریس نے جنتادل (ایس )کی حمایت کی تھی ۔ شاہ نے یہاں ٹوئیٹر پر کہا کہ کانگریس صدر کو اپنی پارٹی کی شاندار تاریخ یادنہیں ہے ۔مسٹر راہل گاندھی کی پارٹی کی تاریخ ہے خوفناک ایمرجنسی ،دفعہ 356کا جم کر ناجائز استعمال اور عدالتوں ،میڈیا اور سول سوسائٹی کو کچلنا۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک میں عوام کی کس طرح کی حمایت رہی ہے ۔بی جے پی کو 104سیٹیں ملیں،کانگریس کی سیٹیں 78رہ گئی جبکہ انکے وزیر اعلی اور وزرا کی بڑے فرق سے شکست ہوئی ہے ۔جنتادل سیکولر کو صرف 37سیٹیں ملی ہیں اور سبھی سیٹوں پر ضمانت تک ضبط ہوگئی ہے ۔لوگ سمجھدارہیں اور سب جانتے ہیں ۔ شاہ نے کہا کہ جمہوریت کا قتل اس وقت ہواتھا جب اقتدارکی بھوکی کانگریس نے جنتادل سیکولر کی حمایت کی تھی اور حمایت کرناٹک کی بہبودکے لئے نہیں بلکہ سیاسی اغراض کے لئے تھا ۔