سرینگر// وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی وادی آمد پرمزاحمتی قیادت کی جانب سے آج لال چوک چلو کال کے پیش نظرحکام نے احتیاتی طور پر پائین شہر کے حساس علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کمشنر کی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے خانیار،رعناواری،نوہٹہ،مہاراج گنج، صفا کدل ،رعناواری اور نشاط پولیس تھانوں کے حدود میں مکمل بندشیں عائد رہیں گی،جبکہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ کے کچھ علاقوں میں عارضی بندشیں عائد رہیں گی۔اس دوران سرینگر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں بھی تدریسی عمل بند رہے گا۔