سرینگر/ /محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریاست کے سبھی تعلیمی اداروں میں اخلاقی تعلیم کی فراہمی کو لازمی بنانے کیلئے احکامات صادر کئے ہیں ۔ سرکاری حکمنامے کے مطابق ریاست کے سرکاری اور پرائیویٹ ( تسلیم شدہ) تعلیمی اداروں میں صبح پرئیر کے فوراً بعد 30 منٹ کے سیشن میں طلاب کو اخلاقی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔ حکمنامے کے مطابق سبھی چیف ایجوکیشن افسروں کو فلائینگ سسکارڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے جو کہ اس حکمنامے کو من و عن عملانے کیلئے تعلیمی اداروں کی چیکنگ کریں گے ۔